ااسلام آباد( طاہر خلیل ) بلوچستان سے تعلق رکھنے والی ممبر محترمہ نورین بانو لہڑی کو قومی کمیشن برائے وقارِ نسواں (این سی ایس ڈبلیو) کی قائم مقام چیئرپرسن تعینات کر دیا گیا،کمیشن نے سبکدوش ہونے والی قائم مقام چیئر پرسن محترمہ ام لیلیٰ اظہر کی خدمات کو سراہا۔محترمہ ام لیلیٰ اظہر بطور ممبر، پنجاب این سی ایس ڈبلیو کے ساتھ اپنی خدمات جاری رکھیں گی، جس سے ادارہ جاتی تسلسل برقرار رہے گا۔کمیشن نے امید ظاہر کی ہے کہ نورین بانو لہڑی اپنی قیادت میں خواتین کے وقار، برابری اور بااختیار بنانے کے مشن کو مزید آگے بڑھائیں گی۔