• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی اے کی فائیو جی اسپیکٹرم فیس ادائیگی کی شرائط سامنے آگئیں

اسلام آباد (ساجد چوہدری) پی ٹی اے کی جانب سے فائیو جی سروسز کے لیے ابتدائی اسپیکٹرم فیس ادائیگی سے متعلق شرائط و ضوابط کی تفصیلات سامنے آگئیں، زرائع کے مطابق لائسنس جاری ہونے کی تاریخ سے ایک سال کی مہلت ہو گی، تاخیر پر جرمانہ ہوگا، پی ٹی اے کی دستاویز میں ابتدائی اسپیکٹرم فیس کی ادائیگی سے متعلق شق میں مہلت کی مدت، مارک اپ شرح، ادائیگی کی ذمہ داریاں اور جرمانوں کی وضاحت کی گئی ، لائسنس جاری ہونے کی تاریخ سے ایک سال کی مہلت (موریٹوریم) دی جائے گی۔ اس مدت کے دوران لائسنس ہولڈر کو کوئی ادائیگی نہیں کرنا ہوگی اور بقایا رقم پر کسی قسم کا مارک اپ بھی لاگو نہیں ہوگا۔

اہم خبریں سے مزید