• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

28ویں ترمیم کی اب ماضی سے زیادہ ضرورت ہے، ایم کیو ایم

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماؤں ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، مصطفیٰ کمال اور ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ 28ویں ترمیم کی اب ماضی سے زیادہ ضرورت ہے، کراچی کی انتظامیہ چھٹیوں میں اپنے آبائی علاقوں کو چلی جاتی ہے، ہنگامی حالات کے دوران شہر میں ان کی غیر موجودگی شہر میں افراتفری اور بد امنی کو مزید بڑھائیگی، کراچی کو اس حالت میں رکھ کر پاکستان کی سلامتی کی ضمانت نہیں دی جا سکتی، اختیارات کی نچلی سطح تک منتقلی کا مطالبہ ملک کو بچانے کیلئے ہے، پاکستان میں جاگیرادرانہ جمہوریت ہے،ہمیں جواب دیجیے تاکہ ہم حکومت کے ساتھ کھڑے رہنے کا حتمی فیصلہ کر سکیں، ایک متحد پاکستان ہی جنگ میں پاکستان کے ساتھ کھڑا رہ سکتا ہے، ایران کی کامیاب مزاحمت کی وجہ اختیارات کی نچلی سطح تک منتقلی ہے، لاک ڈاؤن لگانے سے پہلے اختیارات کو نچلی سطح تک منتقل کیا جائے۔ ایم کیو ایم کے مرکز بہادر آباد میں متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے چیئرمین ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے اراکین مرکزی کمیٹی کےساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ لاک ڈاؤن لگانے سے پہلے اختیارات کو نچلی سطح تک منتقل کیا جائے۔ جنگ کے بعد حکومت نے فعال کردار ادا کیا ہے۔ ابھی یہ کہنا قبل از وقت ہے اس معاملے میں پاکستان کو کن حالات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
اہم خبریں سے مزید