• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

20 ملین روپے فراڈ میں ملوث مرکزی ملزم گرفتار

کراچی( ثاقب صغیر )ایف آئی اے نے 20ملین روپے کے مالی فراڈ میں ملوث مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا۔ایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل کے مطابق 20ملین روپے کے مالی فراڈ میں ملوث مرکزی ملزم محمد ندیم بینکر کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔دوران تفتیش انکشاف ہوا کہ ملزم نے دھوکہ دہی سے کسٹمر کے چیک کا غلط استعمال کیا۔کسٹمر نے چیک ٹرم ڈپازٹ رسید (TDR) کے لیے جاری کیا تھا۔ملزم نے چیک کو اصل مقصد کے بجائے پے آرڈر بنانے کے لیے استعمال کیا۔

اہم خبریں سے مزید