• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کریم آباد انڈرپاس اپریل کے تیسرے ہفتے میں ٹریفک کیلئے کھول دیا جائے گا

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کریم آباد انڈر پاس کو اپریل کےتیسرےہفتےمیں ٹریفک کے لئے کھول دیا جائیگا ۔کے ڈی اے ذرائع کے مطابق انڈر پاس کی موسیٰ کالونی کی جانب آخری نوے میٹر طویل چھت کی بھرائی عید سے قبل مکمل کر لی گئی تھی اب اس کے کھولنے کا عمل شروع کر دیا جائے گاانڈر پاس منصوبے پر کام کرنے والے مزدور جو عید کے لئے اپنے آبائی علاقوں کو واپس چلے گئے تھے ابھی ان کی واپسی شروع نہیں ہوئی ہےاس لئے چھت کھولنے میں پانچ روز لگ جائیں گے جس کے بعدرنگ اور حالیہ بارش میں بیٹھنے والی سروس روڈ کے کام انجام دیئے جائیں گےذرائع کا کہنا تھا کہ انڈر پاس کا افتتاح اپریل کے تیسرے ہفتے میں ممکن ہو سکے گاکریم آباد انڈر پاس کی لمبائی 1.1 کلومیٹر ہے، انڈر پاس کا تعمیراتی کام دسمبر 2023 میں شروع ہوا تھا منصوبے کی ابتدائی لاگت ایک ارب 35 کروڑ روپے تھی لیکن دوران تعمیر بڑھ کر 3 ارب 85 کروڑروپے ہوگئی۔
اہم خبریں سے مزید