ایمرجنسی میں ایک بیڈ پر 2، 2 مریضوں کی موجودگی پر صوبائی وزیرِ صحت خواجہ عمران نذیر نے اظہارِ برہمی کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب وارڈ میں بیڈ خالی ہیں تو ایک بیڈ پر دو مریض کیوں ہیں؟
پنجاب کے وزیرِ صحت و آبادی خواجہ عمران نذیر نے ڈی ایچ کیو اسپتال رائیونڈ کا دورہ کیا۔
صوبائی وزیر کی ہدایت پر اضافی مریضوں کو فوری طور پر وارڈز میں شفٹ کیا گیا۔
خواجہ عمران نذیر نے ایک نرس کی ڈیوٹی 5 وارڈز میں ہونے پر بھی اظہارِ برہمی بھی کیا۔
انہوں نے اسٹاف کی کمی کو پورا کرنے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کی ہدایت کی۔
صوبائی وزیرِصحت نے سی ای او ہیلتھ کو اسپتال کو فوری اینیستھیزیا، ریڈیالوجسٹ فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی۔