کراچی (اسٹاف رپورٹر) نیشنل ویمنز ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ جمعے سے لاہور میں شروع ہورہا ہے۔ افتتاحی میچ دفاعی چیمپئنز اسٹارز اور چیلنجرز کے درمیان کھیلا جائے گا۔ اسٹارز کی قیادت طوبیٰ حسن جبکہ چیلنجرز کی کپتانی ڈیانا بیگ کریں گی۔دیگر ٹیموں میں کنکررز، انوِنسبلز اور سٹرائیکرز شامل ہیں۔کنکررز کی قیادت فاطمہ ثناء کریں گی،انوِنسبلز کی کپتان منیبہ علی جبکہ اسٹرائیکرز کی قیادت نشرہ سندھو کریں گی۔کپتان عمدہ کارکردگی کیلئے پرعزم ہیں۔ فاتح ٹیم کو 15 لاکھ جبکہ رنر اپ کو 10 لاکھ روپے ملیں گے۔