• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تہران /دبئی (اے ایف پی /نیوز ڈیسک ) واشنگٹن اور تہران کے مابین مذاکرات کی خبروں کے باوجوداسرائیل اور ایران کے ایک دوسرے پر حملے جاری ہیں ‘ جمعرات کو تازہ اسرائیلی حملوں میں پاسدارانِ انقلاب کی بحریہ کے سربراہ کموڈور علی رضا تنگسیری اور کئی اعلیٰ افسران شہیدہوگئے ۔ امریکی سینٹرل کمانڈ نے بھی اس کارروائی کی تائید کرتے ہوئے اسے خطے کے لیے بہتر قرار دیاجبکہ ایران کے مختلف شہروں بشمول اصفہان، شیراز، بندر عباس اور افغان سرحد کے قریب مشہد اور بیرجند میں بھی حملوں کی اطلاعات ملی ہیں۔حزب اللہ نے بھی اسرائیل پر میزائل اورراکٹ داغ دیئےجس سے ایک شخص ہلاک ہوگیا جبکہ ایران کے میزائل حملوں  کے نتیجے میں وسطی اسرائیل میں چھ افراد زخمی ہوگئے ۔ ادھر خلیج میں تشدد کی لہر میں تیزی آئی ہے، ابوظہبی کے قریب ایرانی میزائل گرنے سے دو افراد ہلاک ہوئے جس میں ایک پاکستانی اور ایک بھارتی شہری شامل ہے جبکہ سعودی عرب اور کویت پر بھی ڈرونز فائر کیے گئے۔متحدہ عرب امارات نے جمعرات کو 15میزائلوںاور11ڈرونزکو ناکارہ بنانے کا دعویٰ کیاہے ۔ ان واقعات کے باعث عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں دوبارہ اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ توانائی کی بڑی فرانسیسی کمپنی ٹوٹل انرجیز نے جنگ کے بعد مشرق وسطیٰ بھر سے اپنے تقریباً 1,300 ملازمین کو نکال لیا ہے۔

اہم خبریں سے مزید