کراچی (نیوز ڈیسک)صدرپوتن کا کہنا ہے ایران جنگ کے نتائج کورونا وبا جتنے سنگین ہو سکتے ہیں، صنعتیں شدید دباؤ میں،جنگ بین الاقوامی لاجسٹکس، پیداوار اور سپلائی چین کو نقصان پہنچا رہی ہے۔العربیہ انگلش کے مطابق روسی صدر ولادیمیر پوتن نے کہا ہے کہ ایران کی جنگ کے نتائج کا درست اندازہ لگانا مشکل ہے، تاہم کچھ تجزیہ کاروں نے اس کے ممکنہ اثرات کو COVID-19وبا کے اثرات کے برابر قرار دیا ہے۔ پوتن نے ماسکو میں بزنس رہنماؤں سے گفتگو میں بتایا کہ یہ تنازع بین الاقوامی لاجسٹکس، پیداوار اور سپلائی چین کو نقصان پہنچا رہا ہے اور توانائی، دھاتیں اور کھاد کی صنعتوں پر شدید دباؤ ڈال رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وبا کی طرح یہ جنگ بھی دنیا کے تمام خطوں اور براعظموں کی ترقی کو نمایاں طور پر سست کر سکتی ہے۔