لاہور ( آن لائن ) ملک میں جیٹ فیول مہنگا ہونے کےبعد، فضائی سفر کے کرایے میں 100 فیصد تک اضافےکا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔ذرائع کے مطابق جیٹ فیول کی قیمت 388 روپے فی لیٹر سے بڑھ کر 472 روپے فی لیٹر تک پہنچ گئی ہے، جس کے باعث ایئر لائنز نے اضافی بوجھ مسافروں پر منتقل کرنا شروع کر دیا ہے۔ بنیادی کرایہ تو برقرار رکھا گیا ہے، تاہم فیول سرچارج میں نمایاں اضافہ کر کے ٹکٹوں کی قیمتیں بڑھائی جا رہی ہیں۔