• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کو کسی بھی عالمی ٹریپ میں نہیں آنا چاہیے، مولانا فضل الرحمان

ڈیرہ اسماعیل خان(نمائندہ جنگ) جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی امیر مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ پاکستان اس وقت خطے میں دباؤ اور محاصرے جیسی صورتحال میں ہے پاکستان کو اپنی طاقت اور پالیسی پر سنجیدگی سے غور کرنا ہوگا، پاکستان کو کسی بھی عالمی ٹریپ میں نہیں آنا چاہیے،پاکستان کے پاس ثالثی کے سوا کوئی راستہ نہیں۔ان خیالات کااظہار انہوں نے مفتی محمود مرکز میں جے یوآئی کے رہنما کفیل نظامی کی طرف سے منعقدہ تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے کیا ان کا کہنا تھا کہ افغانستان کے معاملے پر حکومت کے دو متضاد بیانیے ہیں 70 سالہ پالیسیوں کے باوجود افغانستان کے ساتھ تعلقات میں بہتری کیوں نہیں آئی ہمیں یہ سوچنا ہوگا کیا تمام غلطیاں افغانستان کی ہیں۔
اہم خبریں سے مزید