اسلام آ باد ( نیوز رپورٹر)وزیراعظم محمد شہباز شریف جمعرات کے روز رکن سندھ اسمبلی اور صدر مملکت آصف علی زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپور کی رہائش گاہ پر گئے۔ وزیراعظم نےفریال تالپور کی بیٹی عائشہ تالپور کی شادی پر انہیں اور ان کے اہل خانہ کو مبارکباد دی۔ ملاقات میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار، گورنر سندھ نہال ہاشمی، وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، وفاقی وزیر منصوبہ بندی ڈاکٹر احسن اقبال، وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ اور وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ بھی موجود تھے۔