اسلام آباد(رانا غلام قادر)جے شنکر کے پاکستان مخالف غیر مہذب بیان پر بھارت میں کڑی تنقید، سفارتی زبان اور پالیسی پر سوالات اٹھادیے ہیں۔بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر کو پاکستان مخالف حالیہ غیر مہذب بیان پر شدید ردعمل کا سامنا ہے۔ یہ بیان اس وقت سامنے آیا جب پاکستان، امریکہ اور ایران کے درمیان سفارتی رابطوں میں نمایاں کردار ادا کر رہا ہے۔بھارتی وزیر خارجہ کے بیان پر بھارتی اپوزیشن رہنماؤں نے بی جے پی اور مودی کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔ترجمان بھارتی کانگریس ڈاکٹر شمّع محمد نے نازیبا بیان کو سفارتی ناکامی قرار دیتے ہوئے کہا کہ؛ پاکستان کو ایران کے ساتھ مذاکرات کے لیے منتخب کیا جانا اور بھارت کا باہر رہنا مودی حکومت کی ناکامی ہے۔،