اسلام آباد (خالد مصطفیٰ)ٹیکسٹائل انڈسٹری کا’ای ایف ایس‘ کے مبینہ غلط استعمال پر اظہارِ تشویش، اپٹما کا کہنا ہے کہ قومی خزانے کو محصولات کا بھاری نقصان، مقامی ٹیکسٹائل کی صنعت کو شدید نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔ آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن (اپٹما) نے حکومت کی ایکسپورٹ فیسیلیٹیشن اسکیم (ای ایف ایس) کے مبینہ طور پر وسیع پیمانے پر غلط استعمال پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ایسوسی ایشن نے خبردار کیا ہے کہ اس صورتحال سے قومی خزانے کو محصولات کا بھاری نقصان ہو رہا ہے