بیروت ( اے ایف پی)لبنان میں اسرائیلی حملے، پانچ افراد شہید،بفر زون قائم کرنے کی کوشش ، حزب اللہ کا نئے حملوں کا دعویٰ، اسرائیلی فضائیہ کےطیاروں نے جنوبی لبنان کو نشانہ بنایا ، نباطیہ و بنت جبیل میں شدید بمباری،لڑائی میں اسرائیلی فوجی بھی مارا گیا، شہادتوں کی تعداد 1100کے قریب پہنچ گئی جن میں 121بچے بھی شامل ہیں۔ لبنانی سرکاری میڈیا کے مطابق جنوبی لبنان کے علاقے نباطیہ میں ایک عمارت پر حملے میں دو افراد شہید ہوئے جبکہ سرحدی علاقے بنت جبیل میں مزید تین افراد نشانہ بنے۔ دوسری جانب اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان میں جھڑپوں کے دوران اپنے ایک فوجی کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔