اسلام آ باد ( نیو زرپورٹر) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے حکومت سے سرکاری مراعات اور اخراجات میں فوری کمی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی جنگی حالات کے اثرات عوام پر منتقل کیے جا رہے ہیں جبکہ حکمران طبقہ اپنی عیاشیاں برقرار رکھے ہوئے ہے۔منصورہ سے جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ علامتی اور نمائشی اقدامات سے عوام کو کوئی ریلیف نہیں ملا، بلکہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ نے مہنگائی کے بوجھ میں مزید اضافہ کر دیا۔