• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ سمیت تمام عدالتیں ہمارا حکم ماننے کی پابند ہیں، وفاقی آئینی عدالت

اسلام آباد( رپورٹ:،رانامسعود حسین) وفاقی آئینی عدالت نےحبس بیجا کے ایک مقدمہ کے فیصلے میں مدعی کی بیٹی کو حبس بیجا میں رکھنے سے متعلق دائر اپیل خارج کر تے ہوئے قرار دیا کہ مسلمان مرد شرعی طور پر اہل کتاب(یہودی یا عیسائی) خواتین کے ساتھ نکاح کر سکتا ہے ، لڑکی نے اپنی مرضی سے نکاح کیا اور وہ کسی کے غیر قانونی قبضے میں نہیں ،عدالت نے یہ بھی واضح کیا کہ آئین کی تشریح کیلئے حتمی فورم سپریم کورٹ نہیں، بلکہ وفاقی آئینی عدالت ہے ، سپریم کورٹ سمیت ملک بھر کی تمام عدالتیں وفاقی آئینی عدالت کا حکم ماننے کی پابند ہیں جبکہ آئینی عدالت سپریم کورٹ کے وضع کردہ اصولوں پر عملدرآمد کی پابند نہیں ، سپریم کورٹ کے جو فیصلے آئین یا قانون سے متصادم ہوں، آئینی عدالت وہ نظائر ماننے کی پابند نہیں ،جسٹس سید حسن اظہر رضوی کی سربراہی میں جسٹس محمد کریم خان آغا پر مشتمل دو رکنی بنچ نے 3 فروری 2026 کو اس مقدمہ کی سماعت مکمل کی تھی ،جس کا تحریری فیصلہ جسٹس سید حسن اظہر رضوی نے قلمبند کیا ۔

اہم خبریں سے مزید