کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) وزیراعظم شہباز شریف سے ایم کیو ایم کے وفد کی ملاقات ، ایم کیوایم ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نے وفد کو یقین دہانی کرائی ہے کہ ان کے تمام تحفظات اور مطالبات کو حل کیا جائے گا۔ایم کیوایم پاکستان وفاق کی اتحادی ہے تمام اہم امور اور فیصلوں پر اعتماد میں لیں گے۔ وفاق کراچی کی ترقی سمیت اہم منصوبوں میں مکمل تعاون کریگا۔ ایم کیوایم پاکستان کے وفد کی سربراہی ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کر رہےتھے۔جبکہ وفد میں فاروق ستار ۔مصطفی کمال۔کامران ٹیسوری ۔ فیصل سبزواری اور امین الحق شامل تھے۔ملاقات میں سیاسی صورتحال ۔دونوں جماعتوں میں ورکنگ ریلیشن شپ ۔ترقیاتی منصوبوں سمیت اہم امور غور ہوا۔وفد نے گورنر سندھ کی تبدیلی پر اعتماد نہ لینے پر وزیراعظم کو آگاہ کیا۔ملاقات میں ایم کیو ایم کی جانب سے 28 ویں ترمیم لانے اور 140 اے کے حوالے سے گفتگو ہوئی۔