اسلام آباد (ساجد چوہدری) توانائی بحران، کم آمدن والے افراد کیلئے پٹرول سبسڈی کی تیاری، وفاقی حکومت کی ہدایت پر وزارت آئی ٹی نے سبسڈی ایپ تیار کرلی، جو ٹیسٹنگ کے مراحل میں ہے، ذرائع کے مطابق ٹو تھری ویلرز گاڑیوں کو سبسڈی دی جائے گی، تاہم دیگر صارفین تک عالمی مارکیٹ میں قیمتوں میں اضافہ منتقل کیا جائے گا، ذرائع کے مطابق 800 سی سی گاڑیوں تک سبسڈی کا فیصلہ نہیں ہوسکا ہے ، ٹو تھری ویلرز کیلئے پٹرول کا کوٹہ مختص کیا جائے گا، موٹر سائیکلز کیلئے ماہانہ 20 لیٹر تک پٹرول کا کوٹہ مقرر کرنے کی تجویز ہے، ملک کے 12 ہزار پٹرول پمپس پر سبسڈی کیلئے نوزلز مختص کی جائیں گی، ذرائع کے مطابق ہر پٹرول پمپ پر دو موبائل فونز فراہم کیے جائیں گے، ہر پٹرول پمپ پر موبائل فونز ایپ کے ذریعے پٹرول دیا جائے گا۔