اسلام آباد( جنگ نیوز)وفاقی وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ نے کہا ہے کہ سیاسی مفاد کیلئے ملک کو نقصان پہنچانے کی سازشیں ناکام ہونگی،اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان دنیا میں مؤثر اور بھرپور آواز کے طور پر سامنے آیا ہے،عمران کے بیٹے کے جنیوا میں بیان پر ردعمل پر وزیر اطلاعات نے کہا کہ کوئی سیاسی جماعت یا لیڈر پاکستان سے بڑا نہیں ہوسکتا۔عطا تارڑ نے الزام عائد کیا کہ تحریک انصاف کا مکروہ چہرہ دنیا نے دیکھ لیا ہے،انہوں نے کہا کہ مشرق وسطیٰ کی موجودہ صورتحال میں پاکستان کے اہم کردار پر بھارت بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔