کراچی (ٹی وی رپورٹ) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ جی ایس پی پلس کے خلاف کوئی بات نہیں کی،عمران کے دونوں بیٹے والد کی رہائی کی کوشش کر رہے ہیں ،ان کی تقریر کو متنازع بنانے کی شدید مذمت کرتا ہوں۔ وہ جیو نیوز سے خصوصی گفتگو کررہے تھے۔ تفصیلات کے مطابق جیو نیوز سے گفتگو میں چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہرنے کہا کہ عمران خان کے دونوں بیٹے اپنے والد کی رہائی کی کوشش کر رہے ہیں اور وہ غیر سیاسی ہیں ان کی تقریر کو متنازع بناکر جو لہجہ استعمال کیا گیا ہے اس کی میں شدید مذمت کرتا ہوں۔ انہوں نے جی ایس پی پلس کے خلاف کوئی بات نہیں کی ہے۔