• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی حکومت کا گریڈ 17 سے 22 کے افسران کو طبی معائنہ کرانے کا حکم

اسلام آ باد ( نیو زرپورٹر) وفاقی حکومت کا گریڈ 17سے 22کے افسران کو طبی معائنہ کرانے کا حکم دیدیا ہے۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے باضابطہ آفس میمورنڈم جاری کر دیا ہے۔افسروں کیلئے 30اپریل تک میڈیکل رپورٹس بھجوانا لازمی قرار دیا گیا ہے۔ آفس میمورنڈم میںتمام وزارتوں، ڈویژنز، محکموں اوراداروں کے افسران کیلئے طبی معائنہ لازمی قرار دیاگیا ہے۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے ہدایت دی ہے کہ گریڈ 17 سے 22 کے وفاقی افسران طبی معائنہ کے بعد رپورٹ پیش کریں۔ پی اے ایس، پی ایس پی، او ایم جی، سیکرٹریٹ گروپ افسران 31 مارچ تک رپورٹس بھجوائیں۔
اہم خبریں سے مزید