• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان ایل این جی لمیٹڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی ازسرنو تشکیل کی منظوری

اسلام آ باد(کامرس رپورٹر ) حکومتی ملکیتی اداروں سے متعلق کابینہ کمیٹی نےپاکستان ایل این جی لمیٹڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی ازسرِ نو تشکیل کی منظوری دے دی ،کمیٹی کا اجلاس وفاقی وزیر خزانہ سینٹر اورنگزیب کی زیر صدارت جمعرات کو ہوا، پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ کے بورڈ میں آزاد ڈائریکٹرز کی تقرری سے متعلق ایک اور سمری بھی زیرِ غور آئی، کمیٹی نےاس معاملے کو غور کیلئے براہِ راست کابینہ کو بھیجنے کی ہدایت کی،کمیٹی نے پاور ڈویژن کی جانب سے حیدرآباد الیکٹرک سپلائی کمپنی اور سکھر الیکٹرک پاور کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی ازسرِ نو تشکیل سے متعلق سمری بھی منظور کر لی۔ یہ منظوری متعلقہ امیدواروں کی اسناد کی جانچ پڑتال اور وزیراعظم کی جانب سے پینل کی منظوری کے بعد دی گئی۔
اہم خبریں سے مزید