• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیئرمین ایف بی آر کا کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا دورہ

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)چیئر مین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر ) راشد محمود لنگڑیال نے کراچی کی کاروباری برادری کو درپیش مسائل اور چیلنجز پر تبادلہ خیال کرنے کے لئے کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا دورہ کیا۔ ممبر کسٹمز آپریشنز، چیف کلکٹر کسٹمز اپریزمنٹ (ساؤتھ) اور چیف کمشنر ایل ٹی او (کراچی) بھی اْن کے ہمراہ تھے۔اجلاس میں کے سی سی آئی کے سینئر نمائندگان نے چیئرمین ایف بی آر کو ایک جامع بریفنگ دی جس میں کراچی کی کاروباری برادری کو درپیش پالیسی اور آپریشنل دونوں طرح کے مسائل کی نشاندہی کی گئی۔ اجلاس کے دوران چیئرمین ایف بی آر نے کے سی سی آئی کے نمائندوں کو یقین دلایا کہ تمام اٹھائے گئے مسائل کا بغور جائزہ لیا جائے گا اور انہیں حل کیا جائے گا۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ ٹیکس ریفنڈز کی بروقت ادائیگی، سپر ٹیکس کی اقساط سے متعلق مسائل اور دیگر رکاوٹوں کے باعث کاروباری سرگرمیاں متاثر ہو رہی ہیں۔
اہم خبریں سے مزید