کراچی (نیوز ڈیسک) امریکا کی ایران کو جنگ ختم کرنیکی تجویز، افزودہ یورینیم ہٹانے اور مطالبات ماننے کی شرط، واشنگٹن پوسٹ کے مطابق امریکا کا کہنا ہے پابندیوں میں بڑی نرمی دے سکتے ہیں، بات چیت جاری ہے اور ابھی کسی نتیجے کا اعلان قبل از وقت ہوگا، منصوبے میں ایران کے بیلسٹک میزائل پروگرام پر سخت پابندیاں لگانے کی شرط رکھی گئی ہے۔ واشنگٹن چاہتا ہے ایران خطے میں حزب اللہ، حوثیوں اور حماس سمیت تمام مسلح گروپوں کی حمایت بند کرے۔ اگر ایران تمام افزودہ یورینیم ہٹا دے اور ہمارے مطالبات مان لے، تو پابندیوں میں بڑی نرمی دے سکتے ہیں۔