کراچی (نیوز ڈیسک) ʼوہ کچل دیے جائیں گےʼٹرمپ نے نیتن یاہو کا ایران میں بغاوت کا مطالبہ مسترد کر دیا، اسرائیلی وزیر اعظم ایرانیوں سے مطالبہ کرنا چاہتے تھے وہ اپنی حکومت کیخلاف احتجاج کے لیے سڑکوں پر نکل آئیں۔ ٹرمپ نے نیتن یاہو سے فون پر کہا کہ آخر ہم لوگوں سے سڑکوں پر نکلنے کو کیوں کہیں جب وہ صرف روند دیے جائیں گے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو کی ایران میں عوامی بغاوت کی اپیل کی تجویز کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں کو سڑکوں پر نکلنے کا کہنا غیر ذمہ دارانہ ہوگا کیونکہ انہیں کچل دیا جائے گا۔