• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرمپ کا جنگ جلد ختم کرنے پر زور، چار سے چھ ہفتوں میں تنازع نمٹانے کی خواہش

کراچی (نیوز ڈیسک) ٹرمپ کا جنگ جلد ختم کرنے پر زور۔۔۔ ایران سے تنازع چار سے چھ ہفتوں میں نمٹانے کی خواہش، امریکی صدر سمجھتے ہیں جنگ اپنے آخری مرحلے میں داخل ہو چکی، قریبی مشیروں کو بتایا وہ ایران کے ساتھ جنگ طویل نہیں کرنا چاہتے۔ وائٹ ہاؤس نے چینی صدر شی جن پنگ سے مئی میں بیجنگ سمٹ اس بنیاد پر رکھی کہ جنگ اس سے پہلے ختم ہو جائیگی، صدر نے ایک ساتھی کو بتایا جنگ ان کی دیگر ترجیحات سے توجہ ہٹا رہی ہے، قریبی مشیروں کا کہنا ہے ٹرمپ اگلے بڑے چیلنج کی طرف بڑھنے کیلئے بیتاب ہیں، وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق صدر ٹرمپ نے قریبی مشیروں کو بتایا کہ وہ ایران کے ساتھ جنگ طویل نہیں کرنا چاہتے۔ امریکی صدر سمجھتے ہیں کہ جنگ اپنے آخری مرحلے میں داخل ہو چکی۔ وائٹ ہاؤس نے چین کے صدر شی جن پنگ سے مئی میں طے شدہ بیجنگ سمٹ اس بنیاد پر رکھی کہ جنگ اس سے پہلے ختم ہو جائے گی۔ ٹرمپ کی توجہ کبھی کبھی دیگر سیاسی امور، جیسے وسط مدتی انتخابات اور امیگریشن اقدامات کی طرف منتقل ہو جاتی ہے صدر نے ایک ساتھی کو بتایا کہ جنگ ان کی دیگر ترجیحات سے توجہ ہٹا رہی ہے۔ قریبی مشیروں کے مطابق ٹرمپ اگلے بڑے چیلنج کی طرف بڑھنے کے لیے بے تاب دکھائی دیتے ہیں۔ بعض اتحادیوں کو امید ہے کہ ٹرمپ کیوبا کی کمیونسٹ حکومت کے خاتمے پر توجہ دیں گے۔ امریکا مزید مذاکرات کے لیے تیار ہے مگر ساتھ ہی مشرقِ وسطیٰ میں اضافی فوج بھیج رہا ہے۔
اہم خبریں سے مزید