اسلام آ باد ( رانا غلام قادر)متروکہ وقف املاک بورڈ کو18808 نا دہند گان سےایک ارب 13کروڑ83لاکھ 32384روپے کےواجبات کی عدم وصولی کے چیلنج کا سامنا ہے جو طویل عرصہ سے واجب الوصول چلے آرہے ہیں۔ 26اضلاع کے18808 نا دہند گان نے واجبات ادا نہیں کئے،نئے بلوں کی شرح وصولی بھی 38فی صد ہوگئی ، چیئر مین متروکہ وقف املاک بورڈ نے فیلڈ سٹاف کی ناقص کا رکردگی کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ریکوری کو یقینی بنا نے کی ہدایت کردی ،انچارج ویجی لنس سیل عمران عارف جنجوعہ نے تمام ایڈ منسٹریٹرز اور ڈپٹی ایڈمنسٹر یٹرز کے نام مراسلہ میں کرایہ کے بلوں اور واجبات کی عدم وصولی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ ریکوری کو یقینی بنایا جا ئے ورنہ تادیبی کاروائی کی جا ئےگی۔ انہوں نے لکھا ہے کہ مارچ اور اپریل 2026کے بلوں کی مد میں 29815بل ایشو کئے گئے لیکن ان میں سے صرف 11383نے بل جمع کرائے ۔ یہ شرح صرف 38فی صد بنتی ہے۔