اسلام آباد( نیو زرپورٹر، جنگ نیوز) ترجمان دفتر خارجہ طاہرحسین اندرابی نے کہا ہے کہ افغانستان میں دہشتگردوں کےخلاف "آپرپشن غضب للحق" جاری ہے، عید کے موقع پربرادر ممالک کی درخواست پر وقفہ آیا تھا جو ختم ہوگیا، انہوں نے کہا کہ نتائج کے حصول تک یہ آپرپشن جاری رہے گا۔اسلام آباد میں ہفتہ وار میڈیا بریفنگ کے دوران ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ آپریشن غضب للحق کا مقصد دہشتگردوں،سہولت کاروں اور انکے نیٹ ورکس کو نشانہ بنانا ہے، جب تک افغان حکومت دہشتگردوں کی پشت پناہی ختم نہیں کرتی یہ آپریشن جاری رہے گا۔