کراچی (نیوز ڈیسک) امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کا کہنا ہے فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی کم کرنے کی خفیہ سفارت کاری میں مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں، پاک فوج سربراہ کی ٹرمپ سے قریبی ذاتی نسبت پاکستان کو وائٹ ہاؤس تک غیر معمولی رسائی فراہم کر رہی ہے۔ امریکا ایران تنازع کے بڑھتے خدشات کے باعث اسلام آباد سفارتی طور پر پہلے سے کہیں زیادہ فعال ہے۔ سیکورٹی تجزیہ کار کا کہنا ہےپاکستان کو شاید کبھی وہ رسائی وائٹ ہاؤس تک نہیں ملی جو اب ہے، سینئر ڈائریکٹر، واشنگٹن تھنک ٹینک نیولائنز انسٹیٹیوٹ نے بتایا پاکستان کے مفاد میں ہے کہ امریکا اور ایران کسی سمجھوتے پر پہنچیں۔ اسلام آباد نہیں چاہتا کہ تہران کی ریاست گر جائے، چاہے اس کی حکومت شدید دباؤ میں ہو۔