• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریکوڈک منصوبہ، بیرک گولڈ کا سیکورٹی وجوہات پر کام سست کرنے کا فیصلہ

کراچی (نیوز ڈیسک) ریکوڈک منصوبہ ، بیرک گولڈ کا سیکورٹی وجوہات پر کام سست کرنے کا فیصلہ۔ تفصیلات کے مطابق کینیڈا کی عالمی کمپنی بیرک مائننگ کارپوریشن نے بلوچستان میں سیکورٹی کی بگڑتی ہوئی صورتحال اور مشرقِ وسطیٰ میں جاری جنگ کے پیش نظر پاکستان کے اربوں ڈالر مالیت کے ریکوڈک تانبے اور سونے کے منصوبے پر کام کی رفتار سست کرنے کا اعلان کیا ہے۔ کمپنی کا یہ فیصلہ بلوچستان میں علیحدگی پسند تشدد کے واقعات میں اضافے اور علاقائی تنازعات کے گہرے ہوتے اثرات کے بعد سامنے آیا ہے، جس کے تحت سیکیورٹی ریویو کی مدت میں جولائی سے 12 ماہ تک کی توسیع کر دی گئی ہے۔
اہم خبریں سے مزید