کراچی ( اسٹاف رپورٹر)ملکی زر مبادلہ میں اضافے کا تسلسل برقرار، ایک ہفتے میں مزید2 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کا اضافہ، اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعدادو شمار کے مطابق ایک ہفتے میں مرکزی بینک کے زر مبادلہ ذخائر 2 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کے اضافے سے 16 ارب 37 کروڑ 58 لاکھ ڈالر ہو گئے ہیں،کمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب 36 کروڑ 2 لاکھ ڈالر موجود ہیں اس طرح 19 مارچ کو ختم ہو نے والے ہفتے کے اختتام پر ملک کے مجموعی زر مبادلہ ذخائر 21 ارب 73 کروڑ 60 لاکھ ڈالر پر پہنچ گئے ہیں۔