کراچی (اسٹاف رپورٹر) سانحہ گل پلازہ جوڈیشل کمیشن کے روبرو میونسپل کمشنر کے ایم سی نے جوڈیشل کمیشن کے روبرو جواب جمع کروا دیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ گل پلازہ کی لیز کی تجدید کے معاملے پر صوبائی حکومت سے مشاورت کی کوئی دستاویزی ریکارڈ پر موجود نہیں اور تجدید کے معاملے پر صوبائی حکومت سے مشاورت سے متعلق ڈائریکٹر لینڈ کے ذریعے ریکارڈ کی جانچ پڑتال کروائی۔ جواب میں مزید کہا گیا ہے کہ سندھ لوکل گورنمنٹ آرڈیننس 1979 کی دفعہ 45(5) کے تحت کسی مشاورت کا کوئی تحریری ثبوت موجود نہیں۔ میونسپل کمشنر نے جمع کرائے گئے جواب میں کہا ہے کہ 1936میں کراچی میونسپلٹی کی جانب سے ایسٹ انڈیا ٹرام ویز کمپنی لمیٹڈ کو 99سالہ لیز پر دی گئی میونسپل کارپوریشن کے مطابق پیپلز لوکل کونسل لینڈ رولز 1975 کے تحت پرانی لیز اپنی اصل شرائط پر برقرار رہتی ہیں، قانونی طریقہ کار کے تحت لیز میں مزید 99 سال تک توسیع دی جاسکتی ہے۔