کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پاکستان اسٹاک ایکسچینج، مشرق وسطیٰ جنگ کی بے یقینی اور آئی ایم ایف معاہدے میں تاخیر کی اطلاعات پر مارکیٹ میں فروخت کا شدید دباو، بڑے پیمانے پر سرمائے کے انخلاء سے مارکیٹ میں مندی کی طوفانی لہر،کے ایس ای100انڈیکس5405پوائنٹس کم ہو گیا، انڈیکس 6 نفسیاتی حدوں کی کمی سے ایک لاکھ 52ہزار پوائنٹس پر آگیا، 73.55فیصد کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت گھٹ گئی، سرمایہ کاری مالیت 534ارب 92کروڑ 50لاکھ کم ہو گئی،کاروباری حجم بھی 14.81فیصد کم ریکارڈ کیا گیا، تفصیلات کے مطابق ایران کی جانب سے امریکا کی تجویز مسترد کرنے ،جنگ کے بارے میں بے یقینی اور آئی ایم ایف معاہدے بارے منفی خبروں کی وجہ سے جمعرات کو تمام اہم سیکٹرز میں فروخت کا دباو دیکھنے میں آیا، ٹریڈنگ کا آغاز ہی مندی پر ہو اجس کے بعد دن بھر مارکیٹ میں مندی کے بادل چھائے رہے اور اختتام پر کے ایس ای 100انڈیکس3.41فیصد کی شرح سے 5405.48 پوائنٹس کی کمی سے 158313.45پوائنٹس سے کم ہو کر 152907.97پوائنٹس پر آکر بند ہوا، کے ایس ای30انڈیکس1774.69پوائنٹس کی کمی سے 48079.56پوائنٹس سے کم ہو کر 46304.86 پوائنٹس پر آگیا۔