اسلام آباد (ساجد چوہدری) پاکستان میں فائیو جی اسپیکٹرم کی نیلامی کے بعد اگلے مرحلے میں آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں نیلامی ہو گی ،پہلے مرحلے میں فائیو جی سروس کا ٹرائل کیا جائے گا جس کی منظوری دی جا چکی ہے ، پی ٹی اے ذرائع کے مطابق پہلے مرحلے میں وہاں فائیو جی سروس کا ٹرائل کیا جائے گا، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان حکومت نے فائیو جی کے ٹرائل کی منظوری دیدی ہے فائیو جی ٹرائل کیلئے وفاقی حکومت کو خط لکھا جا چکا ہے۔