• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈیفنس، گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار ماں جاں بحق، بیٹا زخمی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ڈیفنس میں گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار ماں جاں بحق اور نوجوان بیٹا شدید زخمی ہو گیا ،حادثہ تیز رفتار سفید رنگ کے ویگو ڈالے کی ٹکر سےپیش آیا جو فرار ہوگیا، پولیس نے تلاش شروع کردی۔تفصیلات کے مطابق درخشاں تھانے کی حدودڈیفنس فیز 5 چھبیس اسٹریٹ کے قریب جمعرات کی صبح تیز رفتار گاڑی نے موٹر سائیکل کو ٹکر ماردی اور موقع پر سے فرارہو گئی ، حادثے میں موٹرسائیکل پر سوار خاتون جاں بحق اور ایک نوجوان زخمی ہو گیا جنہیں چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں متوفیہ خاتون کی شناخت 60 سالہ مقصود زوجہ اللہ دتہ اورزخمی کی شناخت30 سالہ سجاد ولد اللہ دتہ کے نام سے کی گئی ۔
اہم خبریں سے مزید