اسلام آباد (خالد مصطفیٰ) پاکستان میں 25 اپریل تک پیٹرولیم مصنوعات کی بلا تعطل فراہمی یقینی، حکام کا کہنا ہے کہ ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کے کافی ذخائر موجود، ریفائنریز 100 فیصد فعال ہیں۔ تفصیلات کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان نے 25 اپریل تک پیٹرولیم مصنوعات کی فراہمی کے منظر نامے کو محفوظ بنا لیا ہے۔ علاقائی جغرافیائی و سیاسی تناؤ کے باوجود ملک کی ریفائنریز 80 سے 100 فیصد کی گنجائش پر کام کر رہی ہیں اور درآمدات میں تنوع کے باعث ایندھن کی بلا تعطل دستیابی کو یقینی بنایا گیا ہے۔