• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الیکشن کمیشن نے سینیٹر مراد سعید کو نا اہل قرار دیکر ڈی نوٹیفائی کردیا

اسلام آباد ( آن لائن ) الیکشن کمیشن نے سینیٹر مراد سعید کو نااہل قرار دے کر ڈی نوٹیفائی کر دیا۔ الیکشن کمیشن کے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ مراد سعید کو انسداد دہشتگردی عدالت راولپنڈی سے 10 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔الیکشن کمیشن کے اعلامیہ کے مطابق نااہلی آئین کے آرٹیکل 63 ( 1 ) ( h ) کے تحت عمل میں لائی گئی، خیبرپختونخوا سے سینیٹ کی جنرل نشست خالی قرار دے دی گئی۔
اہم خبریں سے مزید