کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر)دکی میں کوئلہ کان میں زہریلی گیس بھرنے سے دو کانکن جاں بحق ہوگئے ۔پولیس کے مطابق دکی کے علاقے چمالنگ میں کانکن کان کنی میں مصروف تھے اچانک زہریلی گیس بھر جانے سے دو کانکن گل اور نانائی سکنہ افغانستان جاں بحق ہو گئے اطلاع ملنے پر پولیس اور ۔ ریسکیو ٹیموں نے لاشوں نکال کر ہسپتال منتقل کی جہاں ضروری کارروائی کے بعد لاشیں ورثا کے حوالے کر دی گئیں۔