کراچی (اسد ابن حسن) ڈائریکٹر جنرل فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی ڈاکٹر عثمان انور نے برسوں سے ترقیوں سے محروم اہلکار جن میں سب انسپکٹر، اسسٹنٹ سب انسپکٹر، ہیڈ کانسٹیبل، اپر ڈویژن کلرک اور لویئر ڈویژن کلرک شامل تھے ان کی ترقیوں کی منظوری دینے کے بعد اب ایک اور اہم فیصلہ کیا ہے۔ ڈی جی نے مہینوں سے مختلف الزامات پر معطل افسران کی بحالی کے منظوری دے دی ہے۔ کچھ افسران پر سنگین الزامات بھی تھے مگر تمام معطل افسران گھر بیٹھے پوری تنخواہیں لے رہے تھے اس لیے ڈی جی نے فیصلہ کیا کہ ان پر نظر رکھتے ہوئے ان کو بحال کر دیا جائے۔ جن افسران کو بحال کیا گیا ہے ان میں ڈپٹی ڈائریکٹر محمد صابر، اسسٹنٹ ڈائریکٹرز شیراز عمیر، ذیشان کھوکر، ام البنین نقوی، رانا فیصل، زوار احمد، نعیم اختر اور ندیم اختر شامل ہیں۔