اسلام آباد(ناصر چشتی)قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے نیشنل فوڈ سیکیورٹی اینڈ ریسرچ نے ملک میں آلو کے بحران پر شدید شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سندھ میں گندم کی خریداری3500 روپے فی 40 کلوگرام کو یقینی بنایا جائے،آلو کی تقریباً 90 فیصد فصل بغیر کسی معنی خیز مداخلت کے مکمل ہو چکی ، ڈائریکٹر جنرل، محکمہ پلانٹ پروٹیکشن، نے برآمدات کا تقابلی ڈیٹا پیش کیا، جس میں پچھلے سال کے اعداد و شمار بھی شامل ہیں جب برآمدات افغانستان کے راستے وسطی ایشیائی ممالک کو بھیجی گئیں تاہم، تازہ ترین اعداد و شمار نے کمیٹی کی سفارشات کے باوجود کوئی خاص بہتری نہیں دکھائی، کمیٹی نے ہدایت کی کہ سندھ میں گندم کی خریداری3,500 فی 40 کلوگرام ا کو یقینی بنایا جائے ۔