• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی ایم ایف نے میمورنڈم آف اکنامک اینڈ فنانشل پالیسیز کا مسودہ حکومت کو دیدیا

اسلام آباد( مہتاب حیدر)آئی ایم ایف نے 2026-27 کے آئندہ بجٹ کے بڑے خدوخال شیئر کرنے کے بعد پاکستانی حکام کیساتھ میمورنڈم آف اکنامک اینڈ فنانشل پالیسیز (MEFP) کا مسودہ بھی شیئر کر دیا ہے، تاہم فنڈ کے عملے نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بار بار ایڈجسٹمنٹ پر زور دیا ہے اورآئندہ بجٹ برائے 2026-27 کا مالیاتی فریم ورک طلب کرلیا ہے، دریں اثنا پائیڈ نے کہا ہے کہ مشرقِ وسطیٰ کا جاری بحران ایک عالمی معاشی جھٹکے میں تبدیل ہو چکا ہے، جو پاکستان کی تجارت، توانائی کے تحفظ اور بیرونی شعبے کے استحکام کے لیے سنگین خطرہ بن سکتا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایم ای ایف پی کے مسودوں کا تبادلہ جاری ہے تاکہ تیسری جائزہ رپورٹ مکمل کی جا سکے اور 7 ارب ڈالر کے توسیع شدہ فنڈ کی سہولت کے تحت چوتھی قسط کے اجرا کے لیے اسٹاف لیول معاہدہ طے پا سکے، جبکہ 1.4 ارب ڈالر کے موسمیاتی پائیداری کے لیے بھی پیش رفت ہو رہی ہے۔آئی ایم ایف نے آئندہ بجٹ 2026-27 کے لیے مالیاتی فریم ورک طلب کیا ہے۔

اہم خبریں سے مزید