• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پروفیسر ڈاکٹر وسیم قاضی کی واشنگٹن میں پاک امریکا سمپوزیم میں شرکت

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی میٹروپولیٹن یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر وسیم قاضی نے امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں منعقدہ پاک۔امریکہ تعلقات پر اعلیٰ سطحی سمپوزیم میں شرکت کی۔ یہ تقریب“پاک۔امریکہ: ماضی، حال اور مستقبل”کے عنوان سے منعقد کی گئی، جس میں عالمی پالیسی سازوں سمیت نامور دانشور بھی شریک تھے۔یہ تقریب کانگریشنل پاکستان کاکس کے شریک چیئرمینز ٹام سوزی اور جیک برگمین کی دعوت پر منعقد کی گئی۔ پروفیسر ڈاکٹر وسیم قاضی نے میزبانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس امر کو سراہا کہ یہ فورم پاک۔امریکہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے ایک دور اندیش مکالمے کا موقع فراہم کرتا ہے۔ سمپوزیم میں تین اہم موضوعات پر تفصیلی گفتگو کی گئی جن میں پاک۔امریکہ تعلقات کی تاریخی پیش رفت، موجودہ سیکیورٹی صورتحال، اور مستقبل میں معاشی شراکت داری کے امکانات شامل تھے۔ اس موقع پر پالیسی سازوں، سفارت کاروں اور ماہرین نے باہمی تعاون کے فروغ کے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا۔
اہم خبریں سے مزید