نئی دہلی (جنگ نیوز) بھارتی فٹبال فیڈریشن کے صدر کلیان چاوبے پر فیڈریشن کی ویمن کمیٹی کی ہیڈ ولانکا الیماو نے باقاعدہ تحریری طور پر ہراسانی کا الزام لگادیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق واقعہ آل انڈیا فٹبال فیڈریشن کے دہلی میں ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں پیش آیا۔ ولانکا کے مطابق صدر سمیت دیگر اعلیٰ حکام نے میرے ساتھ قابل نفرت رویہ رکھا، میری آواز کو دبایا گیا ہے۔ صدر نے میرے خلاف توہین آمیز رویے اور بد تہذیبی کا مظاہرہ کیا۔ پوری میٹنگ میں مجھے ٹارگٹ کیا گیا، یہ سب ڈرانے دھمکانے کے ارادے سے کیا گیا۔