کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان سپر لیگ میں پیر کو آرام کا دن تھا منگل کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی کا میچ ہوگا۔ ابتدائی تین دن میں چھ میچوں کے بعد دونوں میچ جیت کرکراچی کنگز کی ٹیم4پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے۔ تین بار کی سابق چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ کو پہلی جیت کا انتظار ہے۔ دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز 2 میچز میں سے ایک میں فتح اور ایک میں شکست کے بعد 2پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔ ملتان سلطانز اور پشاور زلمی کی ٹیمیں اپنے اپنے ابتدائی میچز جیت کر 2، 2 پوائنٹس کے ساتھ بالترتیب تیسری اور چوتھی پوزیشن پر موجود ہیں۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم 2 میچز میں سے ایک میں فتح اور ایک میں شکست کے بعد 2پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے۔ راولپنڈیز، اسلام آباد یونائیٹڈ ایک ایک اور حیدر آباد کنگزمین 2 میچز کھیل کر کوئی پوائنٹ نہیں ہے۔