کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان سپر لیگ الیون کے لئے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ماضی کے لیفٹ آرم فاسٹ بولر سہیل تنویز کو وہاب ریاض کی جگہ بولنگ کوچ مقرر کیا ہے۔وہاب ریاض کی این اوسی پی سی بی نے واپس لے لی تھی جس کے بعد انہیں اور ڈائریکٹر سرفراز احمد کو کوئٹہ نے فارغ کردیا تھا۔وہ لاہور میں منگل کوکو گلیڈی ایٹرز کا اسکواڈ جوائن کریں گے۔وہاب ریاض کا پی سی بی نے ویمن سیٹ اپ سے وابستگی کی بنیاد پر ان کا این او سی منسوخ کر دیا تھا۔