• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روہت شرما نے کوہلی کا پرانا آئی پی ایل ریکارڈ توڑ دیا

ممبئی (جنگ نیوز) بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور ممبئی انڈینز کے مایہ ناز بیٹر روہت شرما نے آئی پی ایل کی تاریخ میں ایک نیا سنگ میل عبور کرتے ہوئے ویرات کوہلی کا طویل عرصے سے قائم ریکارڈ اپنے نام کر لیا ہے۔ پیر کے روز کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے خلاف روہت شرما نے78 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی، جس کی بدولت وہ آئی پی ایل کی تاریخ میں کسی ایک ٹیم کے خلاف سب سے زیادہ رنزبنانے والوں میں کوہلی سے آگے نکل گئے ہیں۔ روہت شرما کی اس اننگز نے نہ صرف ممبئی انڈینز کی پوزیشن مستحکم کی بلکہ انفرادی طور پر بھی انہیں لیگ کا کامیاب ترین بیٹر بنا دیا ہے۔ روہت شرما کی اس سنگِ میل عبور کرنے پر کرکٹ حلقوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے اور مداحوں کی جانب سے سوشل میڈیا پر ان کے لیے تہنیتی پیغامات کا تانتا بندھ گیا ہے۔

اسپورٹس سے مزید