لاہور (جنگ نیوز) پاکستان سپر لیگ 11 میں حیدرآباد کنگزمن کی پاور پلے میں مسلسل ناکامی ایک بار پھر مہنگی پڑ گئی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے انہیں واضح مارجن سے شکست دے دی۔ میچ کے بعد کپتان مارنس لبوشین نے اعتراف کیا کہ ابتدائی اوورز میں وکٹیں گرنے سے ٹیم کا ردھم متاثر ہو رہا ہے اور یہی دونوں میچز میں شکست کی بڑی وجہ بنا۔ پاور پلے میں دو سے تین وکٹیں گرنے سے رنز کی رفتار رک جاتی ہے ۔ لبوشین نے فیلڈنگ میں اپنی غلطی کا بھی اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ ٹیم اچھی ٹریننگ کر رہی ہے اور جلد نتائج بہتر ہوں گے۔یہ ہمارا پہلا ٹورنامنٹ ہے، جوں جوں ایونٹ آگے بڑھے گا، ہم بہتر ہوتے جائیں گے۔ ان کا مزید کہنا تھا ہمیں بولنگ اور بیٹنگ میں اچھے آغاز کی ضرورت ہے۔