کراچی(اسٹاف رپورٹر)کرکٹ آسٹریلیا نے آئی پی ایل کے مہنگے ترین کھلاڑی آسٹریلوی آل راؤنڈر کیمرون گرین کو بولنگ سے روک دیا۔ان کو 25 کروڑ 20 لاکھ بھارتی روپے میں آئی پی ایل کی فرنچائز کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے خریدا تھا،کیمرون گرین آئی پی ایل کے مجموعی طور پر تیسرے جبکہ مہنگے ترین اوورسیز پلیئر ہیں تاہم انھوں نے کے کے آر کی طرف سے ممبئی انڈینز کے خلاف میچ میں بولنگ نہیں کی۔کیمرون گرین بھارتی لیگ کے مجموعی طور پر تیسرے جبکہ مہنگے ترین غیر ملکی کھلاڑی ہیں۔انہوں نے کے کے آر کی طرف سے ممبئی انڈینز کے خلاف میچ میں بولنگ نہیں کی، ہائی اسکورنگ میچ میں کے کے آر کو شکست ہوئی تو ہر کسی نے کیمرون کی بولنگ سے غیر حاضری پر سوالات اُٹھائے۔اس حوالے سے کے کے آر کے کپتان اجنکیارہانے نے سوال پر کہا کہ کرکٹ آسٹریلیا سے اس حوالے سے پوچھیں۔کرکٹ آسٹریلیا کے ترجمان کے مطابق کیمرون کو مختصر وقت کے لیے بولنگ سے روکا گیا ہے، کمر کے نچلے حصے کی انجری کی احتیاط کے لیے بولنگ سے منع کیا گیا ہے۔