• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی کنگز کے حسن علی پر میچ فیس کا دس فیصد جرمانہ عائد

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان سپر لیگ الیون میں کراچی کنگز کے فاسٹ بولر حسن علی کو میچ فیس کا دس فیصدجرمانہ کر دیا گیا ۔پی سی بی کے مطابق حسن علی کو اتوار کو لاہور قلندرز کے خلاف میچ میں کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر جرمانہ کیا گیا۔انہوں نے 19 ویں اوور میں لاہور قلندرز کے حسیب اللہ کو آؤٹ کرنے کے بعد کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کی۔ حسن علی نے میچ ریفری کے سامنے اپنی غلطی تسلیم کرلی۔پی سی بی کا کہنا ہے کہ حسن علی نے کوڈ آف کنڈکٹ کی لیول ون کے آرٹیکل 2.5 کی خلاف ورزی کی۔ یہ خلاف ورزی میچ میں آؤٹ کرنے کے بعد اکسانے کے لیے زبان استعمال کرنے ، ایکشن اور اشارے کرنے کے حوالے سے ہے۔

اسپورٹس سے مزید